وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب کب ہو گا ؟ ڈپٹی سپیکر نے بتا دیا

16  اپریل‬‮  2022

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمدمزاری کا کہنا ہےکہ آئینی وقانونی تقاضے ہرصورت پورا کروں گا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی دوست محمدمزاری نے کہا ہے کہ مجھ  پر حملہ پلاننگ کےتحت کرایا گیا، جولوگ ملک میں مارشل لاء لگواناچاہتے ہیں ان کی خواہش پوری نہیں ہوگی، حملےکرنے والوں کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے۔

دوست محمدمزاری نےکہا ہےکہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد ہوگا، رات 12 بھی بج گئےتویہاں سے نہیں جاؤں گا ،  پہلے سے جانتا تھا یہاں پر گڑ بڑ ہوگی، منظم طریقےسے ایوان میں لوٹے بھجوائے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ  اجلاس سے پہلےکہا تھا کہ ہنگامے کی اطلاعات ہیں، جونہی اجلاس میں  پہنچا تو تشدد شروع کر دیا گیا، آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری کوخط لکھ دیاہے، عدالت کےحکم کی روشنی میں مزیدسکیورٹی مہیا کی جائے۔

خیال رہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے لیے آج ہونے والا پنجاب اسمبلی کا اہم ترین اجلاس شدید بدنظمی کا شکار ہو گیا۔

اسمبلی اراکین کو ایوان میں بلانے کے لیے گھنٹیاں بجائی جاتی رہی ہیں لیکن سخت سکیورٹی انتظامات کے دعووں کے باوجود حکومتی خواتین اراکین اسمبلی میں اپنے ساتھ لوٹے بھی لے آئیں اور انہوں نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگانا شروع کر دیے جس کے باعث ایوان میں شور شرابہ شروع ہوگیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved