سعودی عرب نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، اس کے دروازے بند کرنے، نہتے نمازیوں پر تشدد کرنے پر اسرائیل کی مذمت کی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کر منصوبہ بند طریقے سے مسجد اقصی کے تقدس کو پامال کر رہا ہے امت مسلمہ یہ محسوس کرتی ہے کہ اسرائیل قبلہ اول کی حیثیت کو مجروح کررہا ہے۔
سعودی دفتر خارجی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں اورمعاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے،سعودی عرب نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کرے اور قابض اسرائیلی افواج کو نہتے فلسطینیوں، فلسطینی سرزمین اور ان کے مقدس مقامات کی بے حرمتی سے روکا جائے اور اسرائیل کو اس سے باز رکھا جائے۔