پنجاب اسمبلی ،ہنگامہ آرائی کےدوران چودھری پرویزالہٰی زخمی، میرا بازو توڑ دیا گیا،چوہدری پرویز الٰہی کا الزام، کاروائی کس کے کہنے پر کی گئی چوہدری پرویز الٰہی نے سب واضح کر دیا ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب اسمبلی میں جنگ کا سماں بندھا ہوا ہے، ہنگامہ آرائی کےدوران چودھری پرویزالہٰی زخمی ہوگئےاور میرا بازو توٹ گیا، جس پر انہیں ایوان سے باہر نکال دیاگیا،ریسکیواہلکاروں نےپرویز الہٰی کوطبی امداد دی جبکہ چودھری پرویز الٰہی کا ہاتھ زخمی ہوگیا ، چہرے پر آکسیجن ماسک بھی لگا یا گیا۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ میں ابھی بھی اسپیکر ہوں، یہ اسپیکر کے ساتھ ہو رہا ہے،شریفوں کا اصل چہرہ سامنے آگیاہے،شریفوں نے میری اچھائی کا اچھا بدلہ دیاہے،جب زمین پر گرا تو رانا مشہود میرے اوپر گرا ہوا تھا، حمزہ شہباز ایوان میں بیٹھ کر پکڑو پکڑو کہہ رہے تھے،یہ سب شہبازشریف کے فون پرکاروائی ہوئی ہے۔
ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیاہے،آج انہوں نے ظلم کی انتہا کردی ،یہ شریفوں کی جمہوریت ہے،میں نےان کےساتھ اچھائی کی، آج صلہ مل گیا،جلاوطنی کےدوران حمزہ شہباز کا خیال رکھا،میری طبیعت بہت خراب ہے۔
حکومتی ارکان کا اسپیکر ڈائس کا گھیراو، ڈپٹی اسپیکر گیلری میں کھڑے ہو کرایوان کی کاروائی چلارہے ہیں،ڈپٹی اسپیکر میگا فون کے ذریعے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ مونس الٰہی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے،وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے کاروائی شروع ، ڈپٹی اسپیکر نے اعلان کردیا۔