یکم جنوری سے پنجاب میں ‏صحت کارڈ کی فراہمی شروع ہوجائےگی

12  ‬‮نومبر‬‮  2021

بڑی آبادی والے صوبے کے عوام کیلیے زبردست خوشخبری ہے کہ یکم جنوری سے پنجاب میں ‏صحت کارڈ کی فراہمی شروع ہوجائےگی۔
وزیراعظم عمران خان نےصحت کارڈ کےلئے اہم اقدامات کی ‏منظوری دے دی ہے جس کے بعد نئے سال کے آغاز سے کارڈز کا اجرا شروع ہو جائے گا۔
اس حوالے سے باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں وزیراعظم عمران خان شریک ہوں گے۔پنجاب میں 332ارب روپےصحت کارڈ کیلئے3سال میں پریمیئم دیا جائے گا۔ وزیرصحت پنجاب نے وزیراعظم کو ‏صحت کارڈسے متعلق بریف کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ انشورنش کمپنی اوردیگرمعاملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ وزیراعظم نےصحت کارڈ ‏پر جائزہ اجلاس میں نئی ہدایات جاری کر دیں۔ پاکستان کے صوبے پنجاب میں 332ارب روپے کا ملک کا پہلا ہیلتھ انشورنس منصوبہ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس نظام کے تحت صوبے پنجاب کے مستقل رہائشی فی خاندان سالانہ 10 لاکھ روپے تک کا علاج کروا سکیں گے۔ صحت انصاف سہولت پروگرام کے ذریعے خاندان کا سربراہ، شریک حیات اور غیر شادی شدہ بچے فی کس 40 ہزار روپے سالانہ تک کاعلاج کروا سکیں گے۔ ان میں وہ بیماریاں شامل ہیں جن کے لیے ہسپتال میں داخل ہونا لازمی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved