پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح ایک فیصد سے بھی کم رہ گئی

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 11 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید231 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار373ہوگئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 11 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 595ہو گئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1119 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 322 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 27 ہزار 228 ہو گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved