عمران خان نےدوبارہ عدلیہ اور نیب پرسوالات اٹھا دیے

16  اپریل‬‮  2022

پریڈ گرانڈ جلسے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  رات کے 12بجے جو عدالتیں لگیں وہ ساری زندگی میرے دل میں بات رہ جائے گی مجھے بہت تکلیف ہوئی   ہم نے عدالت کے فیصلے کا احترام کیا ۔ 

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے پتہ تھا کہ میچ فکس ہو چکا ہے ، رات کے 12بجے جو عدالتیں لگیں وہ ساری زندگی میرے دل میں بات رہ جائے گی مجھے بہت تکلیف ہوءی ،ہم نے عدالت کے فیصلے کا احترام کیا ۔

 پریڈ گراﺅنڈ جلسے میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کراچی دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،کراچی کے با شعور شہریوں آج میں آپ کے سامنے خاص بات چیت کرنے آیا ہوں کیونکہ مسئلہ آپ کے بچوں کے مستقبل کا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ساری جگہ پاکستان کے جھنڈے دیکھ رہا ہوں کیونکہ مسئلہ تحریک انصاف کا نہیں پاکستان کا ہے۔ عدلیہ سے متعلق سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ رات کے 12 بجے عدالتیں کھل گئیں، میں نے پوچھنا تھا کہ کیا جرم کرنا تھا جو عدالتیں کھول دیں؟ میں نے آزاد عدلیہ کی جنگ لڑی اور مشرف نے جیل میں ڈالا، پاکستان کا قانون نہیں توڑا، کھیلوں کے میدانوں میں قوم کو شرمندہ نہیں کرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ واحد سیاست دان ہوں جس کو سپریم کورٹ نے صادق اور امین کہا، ان کا کہناتھا کہ عدلیہ سے دو اور سوال پوچھتا ہوں، ڈپٹی اسپیکر نے جو مراسلہ کہا تھا اس کو دیکھنا نہیں چاہیے تھا؟ ملک کے وزیراعظم کو دھمکی مل رہی ہے، ان کو پتا تھا کہ کس کو آنا ہے، میر جعفر اچکن تیار کرکے بیٹھا ہے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میرے دور میں صدر ٹرمپ نے کہا پاکستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے تو میں نے جواب دیا کہ پاکستان وہ ملک ہ جس نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، امریکا گیا تو ٹرمپ نے وہ عزت دی جو شاید ہی کسی وزیراعظم کو ملی ہو۔

انہوں نے کہا کہ جب کھلی منڈی لگی ہوئی تھی ارکان بک رہے تھے تو کیا عدالت کو ایکشن نہیں لینا چاہیے تھا؟ کیا ہمارا آئین 20 کروڑ روپے میں ضمیر بیچنے کی اجازت دیتا ہے؟ اس ضمیر فروشوں کو کبھی معاف نہیں کرنا ہے، یہ آپ سے ووٹ لیکر آئیں اور 20 کروڑ میں اپنا ضمیر بیچ دیں ،حکومت گرادیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھاکہ امریکا کی جنگ میں ہم نے قربانیاں دیں، مشرف کو ایک دھمکی آئی کہ اپ ہمارے ساتھ نہ چلے تو پتھر کے دور میں پہنچادینگے، ایک دھمکی پر گر گئے، اسی ہزار جانوں کی قربانی دے دی ، علاقے تباہ کردیے، مجھ سے کیا گلا ہے امریکا کو؟ ایک انٹرویو میں مجھ سے پوچھا کیا آپ دوبارہ قوم کو بیچ دینگے؟ میں نے انھیں کہا ایبسلوٹلی ناٹ۔

انہوں نے نیب سے مخاطب ہو کر کہا کہ  جن افسران نے  ان کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کیں وہ ان کیخلاف کاروائیاں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماسٹر مائنڈ جو لندن میں بیٹھ کر سازش کررہا تھا، دو بار جھوٹ بول کر بھاگا، پہلے مشرف کے دور میں بھاگا پھر جھوٹ بول کر لندن بھاگا، اب یہ واپس آنے کی تیاری کررہا ہے اور یہ پھر لوٹ مار کرینگے، میری جان سے زیادہ پاکستان کو خطرہ ہے لیکن کسی ملک پر چوروں کو مسلط کردیں تو ملک نہیں چل سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے حکم دیا ہے اچھائی کےساتھ اور بدی کے خلاف کھڑے ہو، اللہ نے تیسرا راستہ نہیں دیا، آپ نیوٹرل نہیں رہ سکتے، اللہ نے حکم دیا ہے کہ ہم چوروں کے خلاف کھڑے ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved