پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل

16  اپریل‬‮  2022

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کا نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ ڈی ایس پی شہزاد منظور کی مدعیت میں تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ پنجاب اسمبلی سیکیورٹی کے ڈی ایس پی شہزاد منظور کے بیان پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق حملے کے ذمہ داروں کا تعین سی سی ٹی وی فوٹیج سے کیا جائے۔

ایف آئی آر کے مطابق اراکین اسمبلی نے اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر  دوست محمد مزاری پر لوٹے پھینکنے شروع کردئیے،  جبکہ اراکین ڈپٹی اسپیکر کی کرسی پر چڑھ گئے اور بڑی مشکل سے دوست محمد مزاری کو بچا کر انکے کمرے میں پہنچایا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مہمانوں کی گیلری سے چند نامعلوم اشخاص اسمبلی میں گھس آئے جنہوں نے ایم پی ایز کو زدوکوب کرنا شروع کردیا، ان حملہ آوروں کی شناخت سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved