قطر کی اعلیٰ ترین قیادت نےشہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
قطر نیوز ایجنسی کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی کی جانب سے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی گئی، علاوہ ازیں نائب امیر قطر عبد اللہ بن حمد آل ثانی نے بھی شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر تہنیتی پیغام پہنچایا۔
HH the Amir Sends Congratulation to Prime Minister of Pakistan for Taking the Oath of Office. #QNA pic.twitter.com/nZ6277DUJo
— Qatar News Agency (@QNAEnglish) April 15, 2022
قطر کے وزیراعظم خالدبن خلیفہ بن عبد العزیز آل کی جانب سے بھی شہبازشریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد شہبازشریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔