امریکہ میں موجود پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 20 فیصد کا ریکارڈ اضافہ

16  اپریل‬‮  2022

امریکہ میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.8 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ 2022ء  تک کی مدت میں امریکا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 2.211 ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20.8 فیصدزیادہ ہے

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں امریکامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 1.830 ارب ارب ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

مارچ میں امریکہ سے ترسیلات زرکاحجم 300 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال مارچ میں 261.9 ملین ڈالرتھا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکیلئے اقدامات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved