نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کا کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہ کرنے کا اعلان

16  اپریل‬‮  2022

پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہم کسی کے خلاف بھی انتقامی کاروائی نہیں کریں گے۔

وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ آج سے انتقام کا سبق بند ہوگیا ہے ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے صرف صوبے کی خدمت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے اور میری فیملی کے خلاف کیسز بنائیں گئے، نواز شریف کے خلاف کیسز بنائیں گئے لیکن ثابت کچھ نہیں ہوا ہے،چور ڈاکو کا نعرہ لگانے والوں سے توشہ خانہ کا حساب مانگا ہے تو جواب نہیں دیا۔ہم انتقام نہیں لیں گیے لیکن جس نے قوم کا پیسہ لوٹا اسے حساب دینا ہوگا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ صوبے میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بحال کریں گے۔تمام اضلاع میں جائیں گئے عوام کو یقین دلائیں گئے کے ان کے ساتھ ہیں۔فوڈ اتھارٹی پر کام کرونگا ،جگہ جگہ ملاوٹ شدہ اشیا مل رہی ہیں۔صوبے میں ون ڈش کا اعلان کریں گئے۔صوبہ پنجاب سارا پاکستان نہیں لیکن بڑا صوبہ ہے۔دوسرے صوبوں کو یقین دلاتا ہوں کہ باقی صوبوں کا پنجاب بڑا بھائی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک نااہل شخص کو لگا کر صوبے کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا’بلدیاتی نظام کو مفلوج کیا گیا۔جدید بلدیاتی نظام کو صوبے میں رائج کرونگا۔بہت انتقام ہوگیا ایک دوسرے کے دست گریبان ہوئےلیکن اب انتقام سے ہٹ کر عوام کی خدمت کریں گئے، آج سے انتقام کا سبق بند ہوگیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved