روس نے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت متعدد اعلیٰ شخصیات پر پابندی عائد کر دی

16  اپریل‬‮  2022

روسی صدرولادی میر  پوٹن کے حکم پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت متعدد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کے بعد برطانیہ نے روس پر اقتصادی اور معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں،  جس پر روس نے اب جوابی وار کیا ہے۔

روس کی وزارت  خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش میں برطانوی حکام جھوٹی معلومات اور پراپیگنڈہ مہم چلا رہے ہیں، جس کے باعث برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور متعدد اعلیٰ برطانوی حکومتی عہدیداروں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ  9 اپریل کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے یوکرین کا دورہ کیا تھا ، اور یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کے ہمراہ یوکرین کی سڑکوں پر گشت کیا تھا اور عوام سے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد مغربی ممالک نے روس کی شخصیات، بینکوں، اداروں اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس پر روسی صدر کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کو اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved