وفاقی حکومت نے بلوچستان کے پسماندہ ترین شمالی اضلاع کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ان اضلاع میں بجلی، گیس اور سڑکوں کی سہولت کی فراہمی کے لیے تین سال میں 600 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے ساتھ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے متعدد معاملات پر گفتگو کی جس میں صوبے کی مالی اور ترقیاتی ضروریات، وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا اطلاق اور کام کی رفتار بشمول صوبے کے 9 جنوبی اضلاع کے لیے 6 کھرب روپے کا اعلان کردہ ترقیاتی پیکج شامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے تمام صوبوں کی ترقیاتی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے بحیثیت مجموعی ایک مربوط ترقیاتی پروگرام بنایا جائے کیونکہ کئی چیزیں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہوتی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ترقیاتی پیکج جنوبی بلوچستان کے لیے بھی تیار کیا ہے اور اگلا قدم یہ ہوگا کہ بلوچستان کے شمالی اضلاع کے لیے ایک مربوط حکمت عملی پر کام ہو گا۔
انہوں نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہاں بڑی آبادی کے پاس بجلی کا کنکشن نہیں ہے، اس وقت صرف 12فیصد گھروں میں بجلی کا نظام ہے، اس کو بڑھا کر ہم 9اضلاع کے 57فیصد گھروں کو بجلی فراہم کریں گے ، اس میں سے کچھ کو نیشنل گرڈ سے جوڑے جائیں گے۔وزیراعظم نے خبردار کیا کہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو مالیاتی صورتحال، ترقیاتی امور، وفاقی حکومت کے فنڈز سے چلنے والے منصوبوں پر عملدرآمد اور صوبے کی دیگر ضروریات پر بریفنگ دی۔بانہوں نے انہیں پڑوسی ممالک کے ساتھ سرحدوں کی بندش کی وجہ سے بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں بے روزگاری کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم کا بلوچستان کیلئے ترقیاتی پیکج دینے کا اعلان
13
نومبر 2021