پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بیرون ملک پاکستانیوں سے 24 گھنٹوں میں لاکھوں ڈالر مل گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ جو عمران خان پر توشہ خانے کا تحفہ بیچنے کے الزامات لگا رہے ہیں ان کو کوئی بتائے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے 24 گھنٹے سے کم وقت میں 7 لاکھ ڈالر سے زیادہ فنڈز جمع کر لیے ہیں۔
جو عمران خان پر توشہ خانے کا تحفہ بیچنے کے الزامات لگا رہے ہیں ان کو کوئی خبر کرے کہ سمندر پار پاکستانیوں نے 24 گھنٹے سے کم وقت میں 7 لاکھ ڈالر سے زیادہ فنڈز جمع کر لئے https://t.co/WHmrNqL2xN پرخوداری کی تحریک کے لئے۔
سمندر پار پاکستانی ہر طرح سے خان کے ساتھ کھڑا ہے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 16, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں شہباز گل لکھتے ہیں کہ سمندر پار پاکستانی ہر طرح سے عمران خان کے ساتھ کھڑا ہیں۔