گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے چودھری پرویز الٰہی کی عیادت کی ۔
تفصیلات کے مطابق گور پنجاب نے سپیکر پنجاب اسمبلی کی خیریت دریافت کی اور چودھری پرویز الٰہی پر حملے کی مذمت کی ، اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ایوان کا تقدس پامال کرنا قابل مذمت ہے پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی نےرپورٹ میرے آفس میں جمع کرادی ہے، رپورٹ دیکھنےکےبعدفیصلہ ہوگاحلف کس نےلیناہے۔