سابق وزیر اعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لئے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ڈی ری پبلک کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے مظاہرے کی کال پی ٹی آئی کے معروف رہنما زاہد اقبال ہاشمی نے دی تھی۔مظاہرے کو کامیاب بنانے کے لئے مقامی تنظیم کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں چوہدری طاہر اقبال، چوہدری ابوبکر، راجہ طاہر سدوال، چوہدری اشفاق جٹ، چوہدری منور جٹ، چوہدری عبدالستار، صفدر ہاشمی، چوہدری گلزار لنگڑیال، خان یاسر خان، چوہدری ابرار کیانی اور چوہدری افضال ڈھل شامل تھے۔
زاہد اقبال ہاشمی، چوہدری خلیل احمد، موتالاجولی اور چوہدری تنویر نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان دنیا میں امن کا داعی ہے، ان کو خوداری اور آزاد خارجہ پالیسی کی وجہ سے غیر ملکی سازش پر اقتدار سے الگ کیا گیا، ہم اوورسیز پاکستانی عمران خان کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف پاکستان نہیں بلکہ اسلامی دنیا کا عظیم لیڈر ہے، انہوں نے کشمیر کا مقدمہ بہت دلیری سے لڑا۔