کوئٹہ میں دہشتگردوں کا سکیورٹی فورسز پر حملہ

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

باجوڑ کے بعد بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت  کوئٹہ میں بھی دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا، کوئٹہ واقعے میں بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد پھٹنےسے دھماکا ہوا، دھماکےکے نتیجے میں بچی سمیت4افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور سیکورٹی فورسز فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا، دھماکے موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ قریبی دوکانوں اور گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے پیش نظر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے، علاقے میں آمدورفت کو مکمل طور پر سیل کرتے ہوئے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved