معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اور لیجنڈری اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار سہیل اصغر طویل علالت کے بعد خالقِ حقیقی سے جامِلے۔

اہل خانہ کے مطابق اداکار سہیل اصغر ڈیڑھ سال سے بیمار تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ وہ  آج صبح ساڑھے گیارہ بجے انتقال کرگئے۔مرحوم اداکار کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔سینئر اداکار سہیل اصغر پاکستانی  اسٹیج اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے لاہور سے کریئر کا آغاز کیا۔

اُن کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں  چاند گرہن، خدا کی بستی،  دکھ سکھ ، حویلی، کاجل گھر، ریزہ ریزہ، پیاس اور دیگر ڈرامے شامل ہیں۔سہیل اصغر کی پیدائش لاہور میں ہوئی اور وہیں انہوں نے تعلیم مکمل کی، جس کے بعد وہ ریڈیو پاکستان کا حصہ بنے، 1978 سے 1988 تک سہیل اصغر ریڈیو جوکی کے طور پر کام کرتے رہے جس کے بعد انہوں نے تھیٹر ڈراموں میں اداکاری شروع کی۔

سہیل اصغر پاکستانی مزاح کار، اسٹیج اور ٹی وی اداکار ہیں، اُنہوں نے لاہور سے اپنے کریئر کا آغاز کیا، اور لاہور میں تیار کیے جانے والے مزاحیہ اسٹیج ڈراموں سے بنیادی شہرت حاصل کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved