وزیراعظم شہباز شریف کے حلف اٹھانے کے ایک ہفتے بعد بالآخر نئی وفاقی کابینہ کے آج حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کا اعلان مرحلہ وار کی جائے گا، پہلے مرحلے میں 10 سے 12 وزرا حلف اُٹھائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ، حنا ربانی کھر کو وزیر مملکت برائے خارجہ امور بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو وزارت تجارت اور مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے، علاوہ ازیں مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
وزارت انسانی حقوق کیلئے شازیہ مری اور مصطفیٰ نوازکھوکھر جبکہ وزارت پارلیمانی امور کیلئے رانا تنویر، اور وزارت داخلہ کیلئے رانا ثناءاللہ کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔