مسلم لیگ (ن) کے حامیوں نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی رہائش گاہ کے باہر عمران خان کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
ن لیگ کے سپورٹرز نے عمران خان کیخلاف پوسٹرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، اور وہ اپنی پارٹی کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے حق میں اور عمران خان کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر تعینات پولیس دستے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔