پشاور موڑ تا نیواسلام آباد ایئر پورٹ میٹرو بس کا افتتاح، عوام کی گھبراہٹ ختم ہوگئی، شہبازشریف

18  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میرے تیز کام کرنے سے سابق وزیراعظم کو گھبراہٹ ہوگی لیکن عوامی گھبراہٹ ختم ہوچکی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف آج میٹروبس اسلام آباد کا افتتاح کردیا ، میٹروبس اسلام آباد پر کام تقریباً4 سال کے تعطل کے بعد شروع ہوا۔میٹروبس روازنہ ہزاروں مسافروں کوعالمی معیارکی سفری سہولت فراہم کرے گی ، اس سروس کی توسیع کرکے روات تک لے جایا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کےموقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ عوام نے فیصلہ کرنا ہے، خدمت کا ساتھ دینا ہے یا فریب کا، جھوٹ کا ساتھ دینا ہے یا وعدوں کی تکمیل کا۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے وزیراعظم پر گھبراہٹ ہے کہ انہیں نمائندہ چنا گیا ہے، وہ اسی رفتار سے کام کریں گے، پچھلے وزیراعظم کو گھبراہٹ ہوگی ،عوام کی گھبراہٹ ختم ہوگئی۔یاد رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے پشاورموڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میٹروبس سروس منصوبے کا دورہ کیا ، اس موقع پر وزیراعظم نے سوال کیا تھا کہ اسلام آباد میٹرومنصوبہ طویل عرصے سے کیوں التوا کا شکار رہا؟ منصوبے پر التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔وزیراعظم شہبازشریف نے میٹرو بس منصوبے کے التوا کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا 16بلین خرچ ہونےکےباوجودمنصوبہ التوا کا شکار ہونا قابل افسوس ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved