پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے۔
دوست محمد مزاری نے ٹوئٹر پر اس ملاقات کی اطلاع دی اور کہا کہ ’میں سائیں عثمان بزدار صاحب کا مشکور ہوں کہ آپ میری خیریت پوچھنے میرے گھر تشریف لائے۔‘انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب نے آج کھل کر دل کی باتیں کی، ان سے بہت زیادتی کی گئی وہ پارٹی سے وفادار تھے لیکن پارٹی نے ان کو پرویز الہی صاحب کے لیے قربان کر دیا۔
ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بزدار صاحب سے ہونے والی گفتگو پھر کبھی شیئر کروں گا۔
میں سائیں عثمان بزدار صاحب کا مشکور ہوں کہ آپ میری خیریت پوچھنے میرے گھر تشریف لائے۔
بزدار صاحب نے آج کھل کر دل کی باتیں کی، ان سے بہت زیادتی کی گئی وہ پارٹی سے وفادار تھے لیکن پارٹی نے ان کو پرویز الہی صاحب کے لیے قربان کر دیا
بزدار صاحب سے ہونے والی گفتگو پھر کبھی شیئر کروں گا pic.twitter.com/JKUfT1ee80— 𝐒𝐚𝐫𝐝𝐚𝐫 𝐃𝐨𝐬𝐭 𝐌 𝐌𝐚𝐳𝐚𝐫𝐢 (@DostMMzari) April 17, 2022