عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھا دیا گیا

18  اپریل‬‮  2022

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزار کے بطور وزیر اعلیٰ استعفے کی منظور پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات  کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں عمر سرفراز چیمہ نے سابق گورنر چودھری سرور کی جانب سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری پر اعتراض اٹھایا اور ایڈووکیٹ جنرل سے عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کی قانونی حیثیت دریافت کی ۔
خیال رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 29 مارچ کو وزیر اعظم سے ملاقات میں اپنا استعفیٰ ان کے حوالے کیا تھا ، استعفیٰ 30 مارچ کو گورنر ہاؤس کو موصول ہو گیا تھا جسے چودھری سرور نے منظور کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved