سندھ حکومت نے صوبے میں ترقیاتی کام نہ کرنے کا الزام بھی وفاق پر ڈال دیا

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

مرتضیٰ وہاب نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ وفاق کی جانب سے سندھ کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ اختیارات نہیں ہیں، ہماری نیت صاف ہے ہم کام کرنا چاہتے ہیں، لیکن وفاق کی جانب سے سندھ کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی نے کچھ ہفتوں پہلے شہر میں کام شروع کردیا ہے، لیاقت آباد سپر مارکیٹ کا سنگ بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھا تھا اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔
سندھ حکومت کے منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اسٹریٹ لائٹ اور سڑکوں کو بہتر کرنے کے لیے کام شروع کیا ہے، ان منصوبے میں سڑکوں کی مرمت کے لیے ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے جارہے ہیں، اس منصوبے میں سندھ حکومت نے شہر کو تین ڈویژن میں تقسیم کیا گیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ڈی ایم سیز پارک اور گلی محلوں میں بہتری کے لیے کام کریں گی۔
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے حکومت سندھ نے ایک منصوبہ شروع کیا ہے، اس میں شہر کی تین بڑی سڑکیں شامل ہیں، جس میں لیاری ایکسپریس وے، جناح اسپتال اور شیر شاہ سے متصل سڑکوں کی مرمت شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچرے کے حوالے سے ضلع غربی اور کورنگی قابل ذکر تھا جہاں رواں ماہ صفائی کا کام شروع کردیا جائے گا۔ایک سوال کے جواب پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی اور ضلعی انتظامیہ شہر میں مذکورہ کام کر رہی ہے لہذا یہ ’مسئلہ اختیارات کا نہیں نیت کا تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ حالات آئیڈیل ہوگئے ہیں لیکن حالات بہتری کی طرف آگئے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved