اتحادی کہیں نہیں جارہے ،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، شیخ رشید

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن والے انتخابی مہم چلارہے ہیں، پی ڈی ایم  حکومت کے خلاف تحریک چلا کر خود کو ہی تھکائے گی، وزیراعظم عمران خان 5سال پورے کریں گے۔

شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب مخالف کے اتحاد پی ڈی ایم کو احتجاجی تحریک میں وارم اپ میں 6 ماہ لگیں، دھرنے کا اصل وقت وہ تھا جب فضل الرحمان اسلام آباد آئے تھے، اب تو اپنے آپ کو خوار کریں گے، اتحادی کہیں نہیں جارہے، جب بھی کوئی ایشو آتا ہے لوگ مطالبے منوانے کی بات کرتے ہیں، مطالبے منوانے کے لئے کچھ نہ کچھ کرناہوتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، ساڑھے تین سال ہوگئے، اب تو اپوزیشن الیکشن مہم چلارہی ہے، جلسے جلوس  کرنا اپوزیشن کا حق ہے، مجھے ان سے گلہ ہے کہ بڑی دیر سے شروع کیا، اب تو یہ الیکشن مہم ہے۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ  وہ ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں شامل نہیں تھے،  ان کے ساتھ ہونے والے معاملات ہفتہ دس دن میں سامنے آجائیں گے،ٹی ایل پی کو پنجاب حکومت نے کالعدم قرار دیا تھا، انہی کی درخواست پر پابندی واپس لی،ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات پر دفتر خارجہ بہتر تبصرہ کرسکتاہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے پڑوس افغانستان میں جو صورتحال ہے اسکے اثرات بھی پاکستان پر ہوں گے، یہ نہیں ہو سکتا 4 کروڑ لوگوں میں بھوک اور ننگ ہو اور اس کے اثرات پاکستان پر نہ ہو، ملکی معیشت بڑے امتحان سے گزر رہی ہے، ہمارا ایک ہی مسئلہ ہے مہنگائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کوشش ہے اسی ماہ ایک ہزار پولیس والے بھرتی کریں، 1122 کیلئے پنجاب کیساتھ ایم او یو کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved