صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئی وفاقی کابینہ سے حلف لینے انکار کر دیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی معذرت کے بعد ایوان صدر میں آج ہونے والی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کل یا پرسوں ہونے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہوفاقی کابینہ نے آج رات ساڑھے 8 بجے حلف اٹھانا تھا، اس سلسلے میں وزیراعظم آفس نےکابینہ کی حلف برداری کیلئے ایوان صدر سے رجوع کیا تھا تاہم صدر مملکت نے حلف لینے سے انکار کردیا ہے۔