سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ روس کے متعلق خاموشی توڑ دی

18  اپریل‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دورہ روس سے قبل اسٹیبلشمنٹ سے مشاورت کی تھی۔

آج بنی گالا میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روس جانے سے قبل میں نے جنرل باجوہ کو فون کیا، جس پر جنرل باجوہ نےبھی کہا کہ ہمیں روس جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روس سے ہتھیار، تیل، گندم اور گیس کی بات کی، روس ہمیں  گندم اور تیل 30 فیصد سستا دینے کو تیار تھا، آزاد خارجہ پالیسی ہوتی تو یہ نہ ہوتا، ملک معاشی خوشحال ہونا شروع ہوا تو یہ سازش سامنے آگئی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا  کہ ہمیں کہا گیا کہ روس نہ جائیں، جبکہ دوسری جانب ان کا اتحادی بھارت روس سے  تیل خرید رہا تھا، ہمیں کہا گیا روس کے خلاف اقوام متحدہ  میں ووٹ دیں۔

عمران خان نے کہا کہ بہت سے لوگوں کی بہت سے باتوں کا علم ہے، مگر کوئی ایسی بات نہیں کہوں گا جس سے ملک کو نقصان پہنچے، ہمارے لئے مضبوط فوج بے حد ضروری ہے۔ مزید کہا کہ جنرل باجوہ کے بارے میں کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے پاک فوج کو نقصان ہو۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved