گورنر پنجاب کا حمزہ شہباز سے حلف لینے سے انکار ، ن لیگ کی نئی حکمت عملی سامنے آ گئی

18  اپریل‬‮  2022

گورنر پنجاب کا مسلم لیگ ن کے  نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  سے حلف لینے سے انکار ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رہنماعطا تارڑ کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست کل دائر کی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی اور گورنر پنجاب صوبے میں افراتفری چاہتے ہیں، گورنرحلف نہیں لینا چاہتے تو پھر وفاقی حکومت اس آئینی عہدے پر کسی کو مامور کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور مار دھاڑ کے بعد ہونے والے وزیراعلیٰ کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے۔

پرویز الٰہی نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کیا جبکہ گورنر پنجاب نے تقریب حلف برداری مؤخر کردی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved