آئی ایم ایف نے حکومت سے مذاکراتی ٹیم کے نام مانگ لیے

18  اپریل‬‮  2022

آئی ایم ایف نے حکومت سے مذاکراتی ٹیم کے نام مانگ لیے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ٹیم اراکین کے نام ملنے کے بعد ملاقات کا شیڈول طے کیا جائے گا، آئی ایم ایف پیکیج کے تحت یہ مذاکرات کا آخری دور ہوگا۔

مذاکرات میں پاکستان کو درکار نئے پیکیج پر بھی بات ہوگی۔ نئے پیکیج کے ذریعے فوری بیرونی ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔ جاری پیکج میں بجٹ خساروں سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

توانائی شعبے میں اٹھاے گئے اقدامات کی بنیاد پر سلسلہ آگے بڑھایا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تبدیل شدہ اسٹیٹس پر بھی مذاکرات شیڈول میں آنے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved