ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی اشتعال انگیز اقدام سے باز رہے۔
آج(پیر) تہران میں فوجی پریڈ کے موقع پر ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی تقریر میں انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے معمولی سی حرکت بھی ایران کی فوج، خفیہ ادارے اور سکیورٹی فورسز سے پوشیدہ نہیں رہے۔ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایرانی قوم کے خلاف کوئی معمولی قدم بھی اٹھایا تو ہماری مسلح افواج اسرائیل میں گھس کر کارروائی کریں گی۔
یا د رہے کہ ایرانی ابراہیم رئیسی سابق جج اور سخت گیر نظریات کے حامل انسان ہیں ۔60 سالہ شیعہ رہنما ابراہیم رئیسی پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے تحت امریکا نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔