قصور میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، دو زخمی

13  ‬‮نومبر‬‮  2021

قصور، کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے راجہ جنگ میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان  ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات ایک بجےکے قریب مقامی  نوجوان اصغر ، عبدالجبار اور رمضان قصور میں کھانا کھانےکے لیےگئے تھے۔ جب وہ راجا جنگ سے گزر رہے تھے تو ایک سرکاری گاڑی میں موجود پانچ پولیس اہلکاروں نے ان کی گاڑی کو روکا لیکن اس وقت ڈرائیونگ کرنے والے جہانزیب فوری طور پر بریک نہ لگا سکے۔پولیس موبائل میں سوار اہلکاروں نے مبینہ طور پرگاڑی پر فائرنگ کردی  فائرنگ کی زد میں آکر 32 سالہ اصغر ہلاک ہوگیا جب کہ عبدالجبار  اور  رمضان زخمی ہو گئے۔پولیس نے مقتول اصغر علی کے بھائی محمد اشرف کی مدعیت میں واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے اور پانچ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر اعلیٰ احکام موقع پر پہنچ گے،  ڈی پی او قصور صہیب اشرف نے تحقیقات کے بعد ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ، واقعے میں ملوث پانچوں پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گئی ہے اور 4 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ ایس ایچ او فرار ہوگیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved