پاکستان کی سویڈن اور ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید مذمت

18  اپریل‬‮  2022

پاکستان نے سویڈن میں ریلیوں کے دوران قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): دفتر خارجہ کے ترجمان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ پاکستان ہالینڈ کے ایک سیاستدان کی طرف سے اسلام اور مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان پر جارحانہ ریمارکس کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بے ہودہ اشتعال انگیز اسلامو فوبک واقعات پوری دنیا میں بسنے والے 1.5 بلین مسلمانوں کی حساسیت کو ٹھیس پہنچانے کے علاوہ کوئی مقصد نہیں رکھتے، ایسی کارروائیاں آزادی اظہار رائے کے جائز اظہار کے تحت نہیں آتیں۔

ترجمان نے کہاکہ ہم اس مذموم توہین کے عمل کی سخت مذمت کرتے ہیں اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر ہونے والے تمام تشدد کے خلاف کھڑے ہیں۔ ان اصولوں کا سب کو یکساں احترام اور حمایت کرنی چاہیے۔ ترجمان نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر جنسی نفرت، عدم برداشت اور تشدد پر اکسانے کے خلاف مشترکہ عزم ظاہر کرنے اور بین المذاہب ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ او آئی سی کے حالیہ اقدام کے پیچھے یہی جذبہ رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی قیادت میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کے لیے مقرر کیا گیا۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کے تحفظات سے سویڈن اور ہالینڈ کے حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا ادراک کریں اور اسلامو فوبک واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved