حکومت کا ترین گروپ کو اہم ذمے داری دینے کا فیصلہ

19  اپریل‬‮  2022

وفاقی حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کو مرکز میں اہم ذمے داری دینے کا فیصلہ کر لیا۔

عون چوہدری کو وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا مشیر بنانے کی سمری کابینہ ڈویژن نے تیار کر لی ہے۔عون چوہدری جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

عون چوہدری ماضی میں سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے تھے۔

یاد رہے کہ چونتیس رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔ چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی وفاقی کابینہ سے حلف لیں گے۔تیس وزرا  اور 4 وزرائے مملکت  پر مشتمل 34 رکنی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھانے گی. تین مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ کا حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نئی کابینہ سے حلف لیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved