وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف نہ لینے کے خلاف حمزہ شہباز کی درخواست دائر

19  اپریل‬‮  2022

لاہور ہائیکورٹ میں نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے حلف برداری کی تقریب منعقد نہ ہونے پر درخواست دائر کر دی۔

دائر درخواست میں گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ گورنر رولز آف پروسیجر کے رول 21 کے تحت معلومات حاصل کرنے کے بعد منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیتے ہیں، آئینی کنونشنز کی خلاف ورزی آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

درخواست گزار حمزہ شہباز کے مطابق گورنر پنجاب پاکستان تحریک انصاف کا سابق عہدیدار اور پرانا کارکن ہے، گورنر پنجاب آئینی بحران پیدا کرنا چاہتے ہیں جبکہ آئینی احکامات سے روح گردانی اور پارلیمنٹ کی روح کی تضحیک کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ بحران پیدا کر کے صوبے کے عوام کو مزید معاشی اور سیاسی بحران سے دوچار کر دیا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ آئین میں گورنر کو بادشاہ کی طرح کے اختیارات حاصل نہیں، گورنر پنجاب کا درخواست گزار سے حلف نہ لینا سیاسی شعبدہ بازی اور بدنیتی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved