بلاول بھٹو اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان کابینہ میں شامل کیوں نہیں ہوئے؟

19  اپریل‬‮  2022

نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام صدر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔

وزیراعظم  شہباز شریف  کی 34 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھالیا جس میں ابتدائی طورپر چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو نے وزرا کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تاہم انہوں نے حلف نہیں لیا اور ان کی نشست خالی رہی۔حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جے یو آئی کے 4، ایم کیو ایم کے 2 ارکان کے علاوہ ق لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved