پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

19  اپریل‬‮  2022

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ انٹر کورٹ اپیل میں چیلنج کرنے جارہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ ایک پارٹی کیلئے کمیٹی  چار مہینے غیر فعال رہتی ہے اور صر ف ایک پارٹی کے کیس کو آگے بڑھایا جاتاہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ  سے جو استدعا نہیں بھی کی گئی تھی  اس پر بھی فیصلہ آگیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کےرہنما فرخ حبیب نے کہا کہ  ایک پارٹی کیلئے کمیٹی چار مہینے غیر فعال رہتی ہے ، ایک ایک مہینے کی تاریخ ڈال دی جاتی ہے اور صرف ایک پارٹی کے کیس کو آگے بڑھایا جارہا ہے ، کہتے ہیں کہ روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کریں ، ہمیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر اعتراض نہیں لیکن ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ سپریم کورٹ کے بغیر امتیاز کے حکم کے خلاف سلوک کریں ، تمام سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹ کی جانچ پڑتال کرنی ہے  لیکن پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا کیس آگے نہیں بڑھ رہا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ یہاں پر  65 کروڑ کا حساب موجود نہیں ، 35 کروڑ کا پاکستان پیپلزپارٹی نے حساب نہیں دیا ، انہوں نے  12 اکاؤنٹ چھپا کر رکھے ہیں ، ہم اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رہے ہیں جس میں سپریم کورٹ  کے  2017 کے فیصلے کا حوالہ دیا ہے  کہ تمام سیاسی جماعتیں خصوصاً مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی  کے سکروٹنی کیسز بھی روزانہ کی بنیادوں پر چلیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved