مصطفیٰ نواز کھوکھر کے وزیر مملکت کا حلف نہ اٹھانے کی وجہ سامنے آگئی

19  اپریل‬‮  2022

پیپلز پارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر نے نئی وفاقی کابینہ میں بطور  وزیر مملکت کے عہدہ کا حلف نہ اٹھانے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  مصطفیٰ نواز  کھوکھر کو پہلے انسانی حقوق کی وزارت دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جبکہ انہوں نے  اپنی دلچسپی بھی انسانی حقوق کی وزارت میں تھی۔تاہم گذشتہ روز انہیں قانون اور انصاف کا وزیر مملکت بنانے کی اطلاع دی گئی ۔ مصطفیٰ نواز کھوکھرفاروق نائیک کے علاؤہ کسی اور کے ساتھ اس وزارت میں کام کرنے پر تیار نہیں تھے ۔

ذرائع کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ مصطفیٰ نواز نے گذشتہ شب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے اپنے تحفظات اور فیصلہ سے آگاہ کر دیا  جس پر بلاول بھٹو زرداری نے بھی مصطفیٰ نواز کے نکتہ نظر سے اتفاق کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق مصطفٰی نواز کو جلد کسی دوسرے ڈویژن میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved