رانا ثناء اللہ کا وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعدبڑے ایکشن کا اعلان

19  اپریل‬‮  2022

وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سفارتی پاسپورٹ نواز شریف کا حق ہے اور انہیں جاری کیا جائے گا۔

رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی سکیورٹی کے معاملات پر بریفنگ لینا ہے پھر مربوط پالیسی بنائیں گے، مجھ پر منشیات کے جھوٹے مقدمات بنائے گئے انکی تحقیقات کی جائیں گی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سفارتی پاسپورٹ سابق وزیراعظم نواز شریف کا حق ہے اور انہیں جاری کیا جائے گا، افسوس کا مقام ہے کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے شخص کو ملکی شہریت سے محروم کیا جارہا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرعمران خان کوفول پروف سکیورٹی دی جا چکی ہے، عمران خان کی زندگی کو خطرے کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی انٹیلیجنس اطلاعات نہیں۔

عمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ بنانے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  کسی قسم کی کوئی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے، سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved