لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے حلف کے لیے حمزہ شہباز کی دائر کی گئی درخواست نامکمل قرار دے دی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے دورانِ اسکروٹنی درخواست نامکمل ہونے کی وجہ سے واپس کر دی۔رجسٹرارآفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی درخواست کے ساتھ مطلوبہ مکمل دستاویزات منسلک نہیں تھیں۔
واضح رہے کہ آج صبح ہی لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے لیے حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔