منظور وسان نے نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ میں ایوان صدر میں آصف علی زرداری کو دیکھ رہا ہوں۔
مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے آصف علی زرداری، عمران خان اور الیکشن کے متعلق نئی پیش گوئی کردی ہے۔منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ عمران خان کا فیوچر بہت خراب دیکھ رہا ہوں، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ باہر چلے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ جیل جاتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، صرف طے کرنا ہے کہ انکو کون کون سی جیل میں رکھنا ہے۔مشیر زراعت سندھ کا کہنا ہے کہ الیکشن 6 یا 8 ماہ بعد ہوسکتے ہیں، عام انتخابات فیئر اینڈ فری ہونگے، جو جیت کر آئیگا اسے حکومت میں موقع دیا جائے گا۔