رانا ثنااللہ کا وزیر داخلہ بنتے ہی دبنگ اعلان، مخالفین کو دھمکی دے دی

19  اپریل‬‮  2022

رانا ثنااللہ کا وزیر داخلہ بنتے ہی دبنگ اعلان مخالفین کو دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا ہے اور اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ مجرم چار سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے، اللہ تعالیٰ نے اپنے کرم سے بے گناہوں کو عزت دی اور سُرخرو کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا نظارہ آج عوام کو دکھایا ہے، دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ  نے آج ہی حلف اٹھایا ہے اور کابینہ میں رانا ثنا اللہ بھی شامل ہیں جنہیں وزارت داخلہ کا قلمدان دیا گیا ہے

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved