مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے بتا دیا کہ وہ ایوان صدر میں کس کو دیکھ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے خوابوں اور پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور منظور وسان نے کہا کہ ’عمران خان کا مستقبل بہت خراب دیکھ رہاہوں،پی ٹی آئی کےکچھ لوگ باہرچلےجائیں گے، بہت سے لوگ جیل جاتےہوئےدیکھ رہا ہوں، صرف طےکرنا ہےکہ ان کو کون کون سی جیل میں رکھنا ہے۔‘
منظور وسان نے مزید کہا کہ الیکشن6 یا 8 ماہ بعد ہوسکتےہیں، عام انتخابات فیئر اینڈ فری ہوں گے، جوجیت کر آئےگا اسے حکومت میں موقع دیا جائےگا، ابھی جو لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں ہوسکتا ہے وہ 6 ماہ بعد نظر بھی نہ آئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کون کس میں ملوث تھا کس نےکرپشن کی اب سب سامنے آئے گا، عمران خان کو بھی رونا نہیں چاہیے، احتساب سب کاہوگا،احتساب نہیں ہوگا توملک نہیں چل سکےگا،احتساب ضروری ہے۔