شہباز شریف بھی عمران خان کے نقش قدم پر چلنے لگے ،کیا ٹو ئٹ کر دیا ؟

19  اپریل‬‮  2022

شہباز شریف  بھی عمران خان کے  نقش قدم پر چلنے لگے ،کیا ٹو ئٹ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم اور دیگر شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں 26 پولیس اہلکار اور 14 شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

پولیس کے مطابق مظاہروں کےدوران نورکوپنگ شہر سے 8 اور لنک کوپنگ سے 18 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

سوئیڈن میں احتجاج کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسند ڈینش نژاد سوئیڈش سیاست دان ریسمس پلودن کی جانب سے قران مجید کے نسخے نذر آتش کرنے کا اعلان کیا گیا۔

اس معاملے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے لکھا کہ ’سوئیڈن اور نیدرلینڈز میں اسلاموفوبیا کے حالیہ واقعات سے پاکستان اور دنیا بھر میں موجود مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو ان واقعات کی مذمت کرنی چاہیے اور ایسے نفرت انگیز رویوں کے تدارک کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب کو اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہوکر کھڑا ہونا چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved