کس ٹیلی کام کمپنی کیخلاف صارفین کی سب سے زیادہ شکایات موصول ہوئیں، پی ٹی اے نے رپورٹ جاری کر دی

19  اپریل‬‮  2022

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ٹیلی کام کمپنیز کیخلاف موصول ہونے والی شکایات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق  جاز کی سروسز کے متعلق سب سے زیادہ 7 ہزار 948 شکایات موصول ہوئیں اور وہ اس حوالے سے پہلے نمبر پر رہی۔

دوسرے نمبر پر ٹیلی نار کے خلاف سب سے زیادہ شکایات ملیں جن کی تعداد5ہزار 96 ہے۔ تیسرے نمبر پر زونگ کے خلاف 3ہزار 553 اور چوتھے نمبر پر یوفون کے خلاف 1ہزار 639شکایات موصول ہوئیں۔

پی ٹی اے کے مطابق 216شکایات بیسک ٹیلیفونی کے خلاف موصول ہوئیں جن میں سے 205 کا مارچ 2022ء میں ازالہ کیا گیا۔ مزید براں آئی ایس پیز کے خلاف 582 شکایات آئیں جن میں سے 571 کا ازالہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سیلولر آپریٹرز، پی ٹی سی ایل، ایل ڈی آئیز، ڈبلیو ایل ایل آپریٹرز اور آئی ایس پیز کے خلاف جنوری 2022ءتک مجموعی طور پر 1967شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 18ہزار 948کا ازالہ کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved