فواد چوہدری کا افواج پاکستان سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

19  اپریل‬‮  2022

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے فوج کے بارے میں ابھی تک ایک بھی اشتعال انگیز لفظ ادا نہیں کیا لیکن تاریخی طور پر پاکستان میں فوج کا سیاسی کردار رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی چینل کو انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افواج کی خواہش ہے اسے سیاست سے الگ رکھا جائے اسلئے افواج کی اس خواہش کا احترام کیا جانا چاہیے اور ان کی اس خواہش  کا خیر مقدم کیا جانا  چیاہءے ۔

 سابق وزیراطلاعات  کا کہنا تھا کہ عمران خان کے حق میں اٹھی لہر کو دبانا ممکن نہیں کیونکہ عوامی رجحان کیخلاف جانا ملک کو بدامنی میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ اگر انتخاب میں نہیں جاتے تو امن عامہ قابو میں رکھنا مشکل ہوجائیگا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بیرون ملک سے موصول مراسلے سے ابھی تک کسی نے انکار نہیں کیا۔ مراسلہ قومی سلامتی کمیٹی، قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی اور وفاقی کابینہ میں زیرِ

بحث آیا جہاں اصلی مراسلہ پیش کیا گیا تھا۔

دوسری جانب آج وفاقی کابینہ کے حلف برداری پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سمیت کابینہ کے 24 ممبران ضمانتوں پر رہا ملزمان ہیں۔ نئی کابینہ سے چیئر مین سینیٹ کی بجائے آئی جی جیل خانہ جات اگر حلف لیتا تو دنیا کو زیادہ اچھا اور واضح پیغام دیا جا سکتا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved