ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا وزیر اعظم کے نام استعفیٰ آئین کے آرٹیکل 130کے سب سیکشن 8 کی خلاف ورزی ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے گورنر پنجاب کو قانونی رائے بھجوا دی۔ خط میں کہا کہ عثمان بزدار نے استعفیٰ وزیراعظم کو دیا جو اسے منظور کرنے کے مجاز نہیں تھے۔خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کو استعفیٰ تحریری طور پر گورنر کے نام دینا تھا، عثمان بزدار نے ٹائپ شدہ استعفے میں وزیر اعظم کو مخاطب کر کے دستخط کیے۔
خیال رہے کہ عثمان بزدارنے 28 مارچ کو اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ دیا تھا۔
دوسری جانب لا ہور ہائی کورٹ نے حلف برداری سے متعلق سماعت کیلئے دائر در خواست بھی حمزہ شہباز کو درستگی کیلئے واپس کر دی گئی ہے اور گورنر پنجاب کی جانب سے بھی انکا حلف لینے سے انکار کر دیا گیا ہے ۔ تاہم ان کی حلف بر داری کی تقریب تاحال کھٹائی کا شکار ہے۔