مفتاح اسمعیل مشیر کی بجائے وزیر خزانہ و ریونیو مقرر، نوٹیفکیشن جاری

19  اپریل‬‮  2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسمعیل کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مفتاح اسمعیل نے عہدے کا حلف آج ہی اٹھایا تھا ، تاہم  اب انہیں وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو مقرر کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مفتاح اسماعیل کو آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 9 کے تحت وفاقی وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مفتاح اسمعیل  قومی اسمبلی یا سینیٹ کے رکن نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت کسی  غیرمنتخب شخص 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے،  تاہم کابینہ میں رہنے کیلئے غیرمنتخب شخص کو سینیٹر یا قومی اسمبلی کا رکن بننا ضروری ہے بصورت دیگر 6 ماہ بعد وہ کابینہ میں نہیں رہے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved