عمران خان کو قتل کرنے کی سازش، نئی حکومت نے سیکیورٹی بڑھادی، اہم بیان جاری

19  اپریل‬‮  2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے  کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سابق وزیراعظم عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔

گزشتہ روز ایوان صدر میں وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ زیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سابق وزیر اعظم عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرے کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی انٹیلی جنس اطلاعات نہیں ہیں۔

علاوہ ازیں اپنے ایک اور بیان میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اب  سینٹرل جیل کے حاضری رجسٹر کا صفحہ پلٹ چکا ہے،مجرم چار سال ملک پر مسلط اور بے گناہ جیلوں میں رہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کا یہ نظارہ عوام کو دکھایا ہے ،دوسروں کو رسوا کرنے کی کوشش کرنے والے خود خوار ہوگئے ہیں، اب آئین شکن اور گھڑی چور جیلوں میں جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی رہنماء فیصل واوڈا نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، انہیں قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved