رواں برس پاکستان کی معاشی ترقی کے اہداف حاصل نہیں ہو پائیں گے، آئی ایم ایف

19  اپریل‬‮  2022

آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے۔

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں برس معاشی ترقی، مہنگائی اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اہداف پورے نہیں ہو پائیں گے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اس سال مہنگائی 11.2 فیصد تک رہنے کا امکان ہے،  جبکہ حکومت نے اوسط مہنگائی کا سالانہ ہدف 8 فیصد مقرر کیا تھا۔ علاوہ ازیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 5.3 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ اس کاہدف 0.7 فیصد مقرر تھا۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کےتقریباً 19 ارب ڈالرز تک پہنچنے کے امکانات ظاہر کئےگئے ہیں۔

 عالمی مالیاتی فنڈز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 5.6 فیصد تھی، جبکہ رواں برس 4.8 فیصد کے ہدف کے مقابلے معاشی شرح نمو 4 فیصد اور آئندہ برس  4.2 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح گزشتہ برس 7.4 فیصد تھی، جو رواں برس  7 فیصد جبکہ آئندہ برس  6.7 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved