وزیراعظم شہبازشریف کا تحصیل میہڑ کے دو دیہات میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار

19  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہبازشریف نے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ میں دو دیہات میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): اپنے بیان میں وزیراعظم نے واقعے میں 6 بچوں سمیت 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ متاثرہ دیہات کے مکینوں اورمتاثرین سے دلی ہمدردی اور افسوس کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں جانی ومالی نقصانات پر میرا دل بے حد غمگین اور دکھی ہے ۔

وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کی امداد کے لئے وفاقی حکومت اقدامات کرے گی اور وہ سندھ کی صوبائی حکومت سے بھی متاثرین کی مالی امداد کے لئے بات کریں گے، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی میں بھرپور مدد کریں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved