کابینہ ڈویژن نے 24 وزراء، 2 وزرائے مملکت اور دومشیروں کی وزارتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

19  اپریل‬‮  2022

کابینہ ڈویژن نے 24  وفاقی وزراء، 2 وزرائے مملکت اور دو مشیروں کی وزارتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد –  (اے پی پی):کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کئے  گئے نوٹیفکیشن کے مطابق خواجہ محمد آصف کو وزارت دفاع، احسن اقبال کو منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات ، رانا ثنا اللہ کو داخلہ، رانا تنویر حسین وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت اور مریم اورنگزیب  کو وزارت اطلاعات و نشریات  اور خواجہ سعد رفیق ریلوے اینڈ ایوی ایشن کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سید خورشید احمد شاہ آبی وسائل، سید نوید قمرتجارت، شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی، عبد القادر پٹیل وزارت قومی صحت، شازیہ مری تخفیف غربت و سماجی تحفظ، سید مرتضی محمودصنعت و پیداوار جبکہ  ساجد حسین طوری اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے وزیر ہوں گے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کئے  گئے نوٹیفکیشن کے مطابق احسان الرحمٰن مزاری انسانی حقوق، عابد حسین نجکاری ، اسد محمود مواصلات، عبد الواسع ہاؤسنگ اینڈ ورکس، مفتی عبدالشکور مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ، محمد طلحہ محمودسیفران ، سید امین الحق انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سید فیصل علی سبزواری بحری امور، محمد اسرار ترین دفاعی پیداوار، نوابزادہ شاہ زین بگٹی انسداد منشیات، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ قانون و انصاف اور طارق بشیر چیمہ قومی تحفظ خوراک و تحقیق کی وزارتیں تفویض کی گئی ہیں ۔

ہ وزرائے مملکت میں ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو خزانہ و محصولات، حنا ربانی کھر کو وزیر مملکت برائے خارجہ امور مقرر کیا گیا ہے۔ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مفتاح اسماعیل کو مشیربرائے خزانہ تعینات کیا ہے۔ قمر زمان کائرہ کو مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ دونوں مشیروں کے عہدے وفاقی وزیر کے برابر ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved